عمر اکمل کی جگہ حارث سہیل چمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے قومی سکواڈ میں شامل

منگل 23 مئی 2017 17:40

عمر اکمل کی جگہ حارث سہیل چمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے قومی سکواڈ میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء)قومی سلیکشن کمیٹی نے فنٹس ٹیسٹ میں ناکام ہونے پر عمر اکمل کی جگہ حارث سہیل کو چمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے قومی سکواڈ میں شامل کر لیا ۔

(جاری ہے)

انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے عمر اکمل کے متبادل کھلاڑی کے لئے عمر امین ، حارث سہیل اور آصف ذاکر کو فٹنس ٹیسٹ کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی مدعو کیا ۔ گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ٹرینرز نے تینوں کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لئے ۔ جس کے بعد ٹرینر کی رپورٹ اور ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر حارث سہیل کو چمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ۔