مانچسٹر دھماکے پر دکھ کے اظہار کیلئے الفاظ نہیں، آریانا گرینڈے

منگل 23 مئی 2017 17:40

مانچسٹر دھماکے پر دکھ کے اظہار کیلئے الفاظ نہیں، آریانا گرینڈے
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء)امریکی سنگر آریانا گرینڈے نے کہا ہے کہ مانچسٹر واقعہ پر وہ بہت رنجیدہ ہیں ،ْ ان کے پاس دکھ کے اظہار کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

مانچسٹر دھماکے میں بال بال بچ جانے والی امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دھماکے کی خبرسن کرمجھے شدید دھچکا لگا ،ْ واقعہ پر بہت افسردہ ہوں۔ گلوکارہ نے کہا کہ جذبات کے اظہار کیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہے۔واضح رہے کہ ایرینا میں دھماکا اس وقت ہوا جب گلوکارہ آریانا گرینڈے پرفارم کرچکی تھیں اورکانسرٹ دیکھنے والے 20 ہزارکے قریب افراد ایرینا سے باہرنکل رہے تھے۔