Live Updates

عمران خان کے دوست راشد علی خان خیبر بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹر نکلے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 مئی 2017 17:04

عمران خان کے دوست راشد علی خان خیبر بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹر نکلے
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مئی 2017ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی منی ٹریل سے متعلق سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع کروانے والے ان کے قریبی دوست راشد علی خان خیبر بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹر نکلے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی حکومت کے بعد راشد خان کو بورڈ آف ڈائریکٹر بنایا گیا تھا۔ جبکہ راشد خان کی سفارش پر شمس القیوم کو بنک کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ راشد علی خان نے کپتان کی منی ٹریل پر بیان حلفی جمع کروا کے عہدہ دئے جانے کا حق ادا کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ آج صبح سپریم کورٹ میں راشد خان نے عمران خان کی منی ٹریل سے متعلق بیان حلفی جمع کروایا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :