جنوبی کوریا کا شمالی کوریا کو ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر خبردار

منگل 23 مئی 2017 17:34

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا کو ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر دوبارہ ایسی خلاف ورزی کی گئی تو جوابی کارروائی کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کی فوج کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے طیاروں نے گذشتہ روز سرحد کے پاس فائرنگ کی جس ہمارے ریڈار کورس تحقیقات کر رہے ہیں۔