بھارتی فوج کا نوشہرہ سیکٹر پر پاکستانی پوسٹ کو تباہ کرنے اور پاک فوج کی جانب سے بھارتی سویلین آبادی پر فائرنگ کا دعویٰ جھوٹاہے،آئی ایس پی آر

منگل 23 مئی 2017 17:15

بھارتی فوج کا نوشہرہ سیکٹر پر پاکستانی پوسٹ کو تباہ کرنے اور پاک فوج ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) پاک فوج نے بھارتی فوج کی جانب سے نوشہرہ سیکٹر پر پاکستانی پوسٹ کو تباہ کرنے اور پاک فوج کی جانب سے بھارتی سویلین آبادی پر فائرنگ کے دعویٰ کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نوشہرہ سیکٹر پر پاک فوج کی پوسٹ کو نشانہ بنائے جانے اور پاک فوج کی جانب سے بھارتی سویلین آبادی پر فائرنگ کے دعویٰ کو جھوٹا قرار دیا گیاہے۔