سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخی کی درخواست ‘الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے کل تک مہلت دیدی

منگل 23 مئی 2017 17:09

سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخی کی درخواست ‘الیکشن کمیشن اور وفاقی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخی کی درخواست پرسماعت ہوئی، الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے کل (بدھ )تک مہلت چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ نے صفدر گل کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے نمائندے کی عدم پیشی پرعدالت کا اظہار برہمی، ایڈووکیٹ صفدر گل کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 333سیاسی جماعتیں رجسٹرڈہیں اور موقف اختیار کیا کہ سال 2016تک 325جماعتوں نے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے۔