سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سات سال کے بعد صنعتی سیکٹر، کمرشل اور ہاوسنگ سوسائٹیز کو کنکشن دینے کے لئے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی

منگل 23 مئی 2017 17:08

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سات سال کے بعد صنعتی سیکٹر، کمرشل اور ہاوسنگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سات سال کے بعد صنعتی سیکٹر، کمرشل اور ہاوسنگ سوسائٹیز کو کنکشن دینے کے لئے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی، وزارت پٹرولیم کی منظوری کے بعد ایل این جی کی بنیاد پر کنکشن فراہم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کمرشل،انڈسٹریل اور ہاوسنگ سوسائٹیز سے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دیں ، وفاقی کابینہ نے سات سال بعد مذکورہ کنکشنز سے پابندی ہٹائی تھی، جس کے بعد لاہور ریجن میں کمرشل جبکہ انڈسٹریل زون شاہین کمپلیکس میں صنعتی سیکٹر کی درخواستیں جمع ہونے لگی ذرائع نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی صارفین سے صرف درخواستیں وصول کر سکے گی، جس کے بعد منظوری کے لئے کیس وزارت پٹرولیم کو بھیجا جائیگا، وزارت پٹرولیم سے منظوری ہونے کے بعد کنکشن دیئے جا سکیں گے ، تمام صارفین کو ایل این جی کی بنیاد پر کنکشن فراہم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :