پنجاب ٹریژری اینڈ اکاونٹس سروس ایسوسی ایشن کی مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی دفاتر کی تالا بندی

منگل 23 مئی 2017 17:08

پنجاب ٹریژری اینڈ اکاونٹس سروس ایسوسی ایشن کی مطالبات کے حق میں دوسرے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) پنجاب ٹریژری اینڈ اکاونٹس سروس ایسوسی ایشن کی مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی دفاتر کی تالا بندی‘ملازمین اور ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں نہ ہوسکیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ کے ملازمین نیچھ روز جزوی ہڑتال کے بعد دوسرے روز بھی دفاتر کی تالہ بندی اور قلم چھوڑ ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھاملازمین سکیل اپ گریڈیشن،20 فیصد الائسنس کے حصول کے لئے سراپا احتجاج رہے مطاہرین کا کہنا تھا کہ اعلی تعلیم کے حصول کے بعد نوکریاں کر رہے ہیں جبکہ حکومت نیانہیں لائسنس اور دیگر مراعات سے محروم رکھا ہوا ہے محکمہ خزانہ کے عملہ کی قلم چھوڑ ہڑتال سے پنجاب بھر میں مالی بحران پیدا ہونے کا شدید خدشہ ہے جبکہ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پنجاب بھر کے ملازمین کی تنخواہوں کا سلسلہ بھی روک لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :