نئے مالی سال 2017-18کے بجٹ میں پچاس فیصد ایڈہاک ریلیف 2010کو موجودہ تنخواہوں میں ضم کرنے کے لئے ہوم ورک مکمل

منگل 23 مئی 2017 17:08

نئے مالی سال 2017-18کے بجٹ میں پچاس فیصد ایڈہاک ریلیف 2010کو موجودہ تنخواہوں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) نئے مالی سال 2017-18کے بجٹ میں پچاس فیصد ایڈہاک ریلیف 2010کو موجودہ تنخواہوں میں ضم کرنے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا گیاہے۔ اور نظرثانی شدہ سکیلوں پر دس فیصد ا ضافہ سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو زیادہ فائدہ ہو گا ۔ ذرائع کے مطابق نئے مجوزہ سکیلوں کے مطابق گریڈ ایک کے ملازم کی موجودہ تنخواہ 7ہزار 640سے بڑھ کر 9ہزار 190، گریڈ دو کے ملازم کی تنخواہ 7ہزار 790سے بڑھ کر 10ہزار 150، گریڈ سات کے ملازمین کی بنیادی تنخواہ 8ہزار 900سے بڑھ کر 11ہزار 505، ،گریڈ سولہ ملازمین کی بنیادی تنخواہ اضافہ کے بعد بیس ہزار پانچ سو ، جبکہ سالانہ ایگریمنٹ 1285سے بڑھ کر 1645روپے ہو جائیگا ۔

گریڈ سترہ کے افسران کی بنیادی تنخواہ 25ہزار 140سے بڑھ کر 32ہزار 910، گریڈ اٹھارہ کے آفیسر کی تنخواہ میں اضافہ کے بعد 41ہزار 535، گریڈ انیس کے آفیسر کی تنخواہ 49ہزار 370میں اضافہ کے بعد 64ہزار 150، گریڈ بیس کے افسران کی تنخواہو ں میں اضافہ کے بعد 74ہزار 485روپے ، گریڈ اکیس کے 83ہزار 100روپے ، جبکہ گریڈ بائیس کے آفیسرکی بنیادی تنخواہ 89ہزار 235روپے ہو جائیگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی الائونس کی مد میں ملازمین کو چار ہزار سے اٹھارہ ہزار روپے تک فائدہ حاصل ہو گا ۔ گریڈ ایک تا آٹھ تک کے ملازمین کو چار ہزار ، گریڈ نو سے سولہ تک کے ملازمین کے لئے چھ ہزار ، گریڈ سترہ اور گریڈ اٹھارہ کے افسران کے لئے نوہزا ر ، گریڈ انیس کو بارہ ہزار جبکہ گریڈ بیس سے گریڈ بائیس تک کے افسران کو اٹھارہ ہزار روپے کاا لائونس ملے گا

متعلقہ عنوان :