نئے مالی سال کے بجٹ کے پیش نظر محکمہ خزانہ میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

منگل 23 مئی 2017 17:08

نئے مالی سال کے بجٹ کے پیش نظر محکمہ خزانہ میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) نئے مالی سال کے بجٹ کے پیش نظر محکمہ خزانہ میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ محکمہ خزانہ کے ملازمین کے دفاتر کے اوقات کار میں اضافہ بھی کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بجٹ کی تیاری کے پیش نظر ملازمین رات آٹھ بجے تک دفاتر میں کام کرتے رہیں گے جبکہ ہفتے روز کی تعطیلات بھی ختم کر دی گئی ہیں ۔نئے مالی سال کا صوبائی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا ۔صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نئے مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے ۔نئے مالی سال کے بجٹ کیلئے تیاریاں شروع کی گئی ہیں جبکہ بجٹ کی پرنٹنگ کیلئے گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کی سیکورٹی انتظامات موثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :