پشاور:رمضان المبارک کی آمد کے باعث صوبے کے تین سو پچاس عبادت گاہوںکو حساس اور حساس ترین قرار دیدیا

منگل 23 مئی 2017 16:58

پشاور:رمضان المبارک کی آمد کے باعث صوبے کے تین سو پچاس عبادت گاہوںکو ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) رمضان المبارک کی آمد کے باعث صوبے کے تین سو پچاس عبادت گاہوںکو حساس اور حساس ترین قرار دیدیا گیا ہے۔ حساس اور حساس ترین عباد ت گاہوں پر پولیس ،ایف سی کی تعیناتی کر دی جائیگی ۔رمضان المبارک کے آمد کے باعث قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارشات کی روشنی میں 250عبادت گاہوںکو حساس اورسو عبادت گاہوں کو حساس ترین قراردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

پشاور، کوہاٹ ،ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹانک ، بنوں ، پاڑہ چنار ، نوشہرہ ، قرم ایجنسی ، سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں عبادت گاہوں کو حساس اور حساس ترین قراردیا گیا ہے حساس اور حساس ترین عبادت گاہوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی جائیگی ۔تاکہ کسی قسم کاکوئی نا خوشگوار واقعہ رونماء نہ ہو سکے ۔ حساس اور حساس ترین عبادت گاہوں کی فہرستیں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، پولٹیکل ایجنٹس کو ارسال کردی گئی ہے۔ ذرئع نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے ابتدائی دو عشروں میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائینگے ۔ تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونماء نہ ہوسکے ۔ سیکورٹی کے خدشات کے پیش نظرحساس اور حساس ترین عبادت گاہوں پرتمام حکومتی اداروں کو الرٹ رکھا جائے گا