Live Updates

خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان المبارک کے لئے سرکاری او رغیر سرکاری سکولوں کے لئے تعطیلات کے نظر ثانی شدہ شیڈول جاری

منگل 23 مئی 2017 16:58

خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان المبارک کے لئے سرکاری او رغیر سرکاری سکولوں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان المبارک کے لئے سرکاری او رغیر سرکاری سکولوں کے لئے تعطیلات کے نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کردیاہے جس کے مطابق سرکاری اور غیر سرکاری سکول یکم جون کے بجائے ستائیس مئی سے چھٹیاں کرینگے ۔

(جاری ہے)

میدانی علاقوں میں واقع سکولز موسم گرما کی تعطیلات کے نظرثانی شدہ شیڈول سے آگاہ کردیا گیا ہے ۔ پرائمری سکول اکتیس اگست ، مڈل و ہائی ، ہائیر سکینڈری سکولز پندرہ اگست تک بند رہینگے ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے نظر ثانی شدہ شیڈول پر تمام سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کو عمل درآمد کی ہدایات کی ہے

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :