سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کیس،سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت اور اٹارنی جنرل سے جواب مانگ لیا

منگل 23 مئی 2017 16:58

سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کیس،سندھ ہائی کورٹ نے  صوبائی حکومت اور اٹارنی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے خلاف مئیر کراچی کی جانب سے دائر درخواست پرحکومت سندھ اور اٹارنی جنرل سے یکم جون تک جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

عدالت میں مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے چائنہ کمپنی کو کچرااٹھانے کا ٹھیکہ دیا ہے جبکہ شہر بھر میں جگہ جگہ کچرے کے انبار ہیں، چینی کمپنیاں معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ساحل سمندر کو بھی گندا کر رہی ہیں ۔

عدالت نے مئیر کراچی کا موقف سننے کے بعد حکومت سندھ اٹارنی جنرل پاکستان سے یکم جون تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ عدالت نے ہماری درخواست پر فریقین سے جواب طلب کیا ہے مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ جب ہمارا دور تھا تب کراچی کی ایسی حالت نہیں تھی گزشتہ 8 سالوں سے کراچی کچرے کا ڈھیر بن چکا ہی

متعلقہ عنوان :