سندھ ہائیکورٹ نے میڈیا ہائوسسز حملہ کیس میں ملوث ایم کیوایم کے گیارہ ملزمان کی ضمانت منظور کرلی

منگل 23 مئی 2017 16:58

سندھ ہائیکورٹ نے میڈیا ہائوسسز حملہ کیس میں ملوث ایم کیوایم کے گیارہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے میڈیا ہائوسسز حملہ کیس میں ملوث ایم کیوایم کے گیارہ ملزمان کی ضمانت منظور کرلی، ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانیکا حکم۔ سندھ ہائیکورٹ کی دورکنی بینچ کی عدالت میں 22 ااگست کو ملک مخالف تقاریر میں سہولت کاری اور میڈیا ہائوسسز پر حملے میں ملوث 11 ملزمان کی ضانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گذاروں کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ ہمارے موکلوں کو اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ، تمام کیسسز سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں۔ وکلا نے مزید موقف میں کہا کہ اس کیس میں باقی ملزمان کی ضمانت منظور ہوچکی ہے ۔عدالت سے استدعا ہے ہماری بھی ضمانتیں منظور کی جائیں۔ عدالت ملزمان کے وکلا کا موقف سننے کے بعد ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرنے کا حکم دے دیا ۔ملزمان میں گلفراز خٹک ایڈووکیٹ،حسن عالم ایڈووکیٹ،محمد فیصل سمیت دیگر شامل ہیں ۔ملزمان کیخلاف آرٹلری میدان تھانے میں مقدمات درج ہیں