کراچی،شہر قائد سے گرفتار کپڑوں کی کڑھائی کرنے والا ملزم کالعدم القاعدہ کا دہشت گرد نکلا

منگل 23 مئی 2017 16:58

کراچی،شہر قائد سے گرفتار کپڑوں کی کڑھائی کرنے والا ملزم کالعدم القاعدہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) شہر قائد سے گرفتار کپڑوں کی کڑھائی کرنے والا ملزم کالعدم القاعدہ کا دہشت گرد نکلا۔کپڑوں کی کڑھائی کرنے والا کالعدم القاعدہ کا دہشت گرد نکلا مصطفی عرف شہزاد سے تفتیش مکمل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفتیش میں گرفتار دہشتگرد نے انکشاف کیا کہ اورنگی ٹاؤن، گلشن اقبال اور مومن آباد تھانوں پر دستی بم مارے ، کالعدم القاعدہ تھانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، فیض نامی ساتھی نے تھانوں پر حملوں کا کہا تھا۔

گرفتار دہشتگرد کا کہنا تھا کہ تھانوں پر حملوں کے لئے چار ساتھی جاتے تھے ،اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک گینگ کے دوسرے لڑکوں کا ہے۔گرفتار دہشتگرد نے مزید انکشاف کیا کہ نیٹ ورک منظم کرنے کے لئے ہر ٹاسک کے الگ الگ لڑکے ہیں، گرفتار دہشتگرد کوئٹہ کے راستے افغانستان گیا اور ٹریننگ حاصل کی

متعلقہ عنوان :