کے الیکٹرک نے 7 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا اعتراف کرلیا

منگل 23 مئی 2017 16:58

کے الیکٹرک نے 7 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا اعتراف کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) کے الیکٹر ک نے آدھے سے زائد کراچی میں تین سے چار گھنٹے اور بقیہ علاقوں میں 7گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا اعتراف کر ہی لیا۔کراچی میں مرمت ،ٹیکنیکل فالٹ اور فیڈر ٹرپنگ کے نام پر بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔متاثرہ علاقوں میں ملیر، شاہ فیصل ٹائون، قائد آباد، یوپی موڑ، نارتھ کراچی اور اورنگی ٹائون ،شاہ فیصل کالونی، ایف بی ایریا، ناظم آباد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کا موقف ہے کہ این ٹی ڈی سی کے 500 کلو واٹ سرکٹ پول میں خرابی سے لوڈشیڈنگ بڑھی۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہناہے کہ این ٹی ڈی سی کے 500 کلو واٹ سرکٹ پول کی مرمت کا کام جاری ہے۔بجلی کی بندش کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہے گا۔صنعتی علاقوں میں آئندہ 15 روز کے دوران رات گیارہ سے صبح سات بجے تک بجلی نہیں ہوگی۔شدید گرمی میں گھنٹوں بجلی غائب رہنے سے پریشان شہری سوال کر رہے ہیں کہ فرنس آئل پر بجلی گھر کیوں نہیں چلائے جاتی

متعلقہ عنوان :