کراچی،رکشے سے 120 کلو گرام چرس برآمد کرلی

منگل 23 مئی 2017 16:58

کراچی،رکشے سے 120 کلو گرام چرس برآمد کرلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات کراچی پولیس نے ایکسائز انسپکٹر کلیم اللہ وسان اور اسٹنٹ انسپکٹر اعجاز بلوچ کی سربراہی میں غریب آباد بلوچ پاڑہ ضلع ملیر میں ایک چھاپے کے دوران ایک رکشے سے 120 کلو گرام چرس برآمد کرلی تاہم رکشہ ڈرائیور موقع واردات سے فرار ھونے میں کامیاب ھوگیا۔

(جاری ہے)

مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ھے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ نے افسران کو ہدایت دی ھے کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کریں اور اپنے انٹیلیجنس نیٹ ورک کو بہتر کریں تاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی جاسکیں

متعلقہ عنوان :