آصفہ بھٹو کا لانڈھی ہسپتال کا دورہ،بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے

منگل 23 مئی 2017 16:53

آصفہ بھٹو کا لانڈھی ہسپتال کا دورہ،بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے اچانک شاہ فیصل اور لانڈھی ہسپتالوں کا دورہ کرکے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پیپلزپارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی نے اچانک تمام مصروفیات ترک کرکے شاہ فیصل اور لانڈھی ہسپتالوں کا دورہ کیا اور وہاں پر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلاتے ہوئے پولیو مہم کا بھی آغاز کردیا ۔اس موقع پر آصفہ بھٹو کی سیکورٹی کیلئے بھی نفری میں غیر معمولی اضافہ رہا جس سے مریضوں کے اہلخانہ کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :