سپریم کورٹ نے بول ٹی وی کو جواب جمع کر انے کے لئے مہلت دیدی

منگل 23 مئی 2017 16:53

سپریم کورٹ نے بول ٹی وی کو جواب جمع کر انے کے لئے مہلت دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) سپریم کورٹ نے بول ٹی وی کے وکلاء کو پیمرا کی اپیل پر جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ہے ، کیس کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ، دوران سماعت پیمرا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وزارت داخلہ نے بول ٹی وی کی سیکورٹی کلیئرنس نہیں دی،پیمرا کا لائسنس منسوخی کا آرڈر آج بھی موثر ہے،سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ بلا جواز، حقائق کے برعکس ہے، بول ٹی وی کے وکیل بابر اعوان نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جواب کے لیے 15 دن کا وقت دیا جائے،اس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ اگر جواب کے لیے اتنا وقت چاہیے تو سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیتے ہیں ، معاملہ کی اہمیت کا احساس ہے،ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا تو آپکا چینل بند ہو جائے گا، عدالت نے بول ٹی وی کے وکلاء کو پیمرا کی اپیل پر جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :