Live Updates

عمران خان نا اہلی کیس :چیئرمین تحریک انصاف نے 35 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرا دیا

ٹیکس سے بچنے کیلئے آف شور کمپنی بنائی ،نیازی سروسز لمیٹڈکا صرف ایک فلیٹ ہے ،2002 سے آج تک تمام ٹیکس ریٹرنز اور اثاثہ جات ظاہر کئے ،بنی گالہ زمین جمائمہ نے بچوں کیلئے دی تھی ،جواب

منگل 23 مئی 2017 16:53

عمران خان نا اہلی کیس :چیئرمین تحریک انصاف نے 35 صفحات پر مشتمل جواب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) عمران خان نے نااہلی کیس میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں کہا ہے کہ لندن میں فلیٹ کی خریداری کے بعد انہیں مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ کیپیٹل گین ٹیکس سے بچنے کے لیے آف شور کمپنی بنالیں اور نیازی سروسز لمیٹڈ کا صرف ایک فلیٹ ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کے حکم پر نااہلی کیس میں 35صفحات پر مشتمل جواب جمع کرا دیا ہے جس میں جواب میں تین صفحات پر مشتمل ان کا بیان حلفی بھی شامل ہے۔

اپنے جواب میں انہوں نے بطور پارٹی چیئرمین پی ٹی آئی کے تمام کھاتوں کی تصدیق کی ہے۔ اپنے تحریری بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے 1971 سے 1992 تک کرکٹ بطور پیشہ کھیلی، کرکٹ سے حاصل رقم بذریعہ چیک وصول کی اور اس پر تمام ٹیکس بھی ادا کئے۔

(جاری ہے)

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کمنٹری اور لیکچرز سے بھی رائلٹی لی۔ انہوں نے 2002 سے آج تک تمام ٹیکس ریٹرنز اور اثاثہ جات ظاہر کئے اور کبھی متعلقہ اتھارٹیز نے ان پر اعتراض نہیں اٹھایا۔

عمران خان نے کہا کہ لندن میں کرکٹ سے حاصل آمدنی سے ایک لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ مالیت کا فلیٹ خریدا،فلیٹ کی خریداری کے بعد قانونی ماہرین نے کیپیٹل گین ٹیکس سے بچنے کے لئے انہیں آف شور کمپنیاں بنانے کا مشورہ دیا اور نیازی سروسز لمیٹڈ کا صرف ایک فلیٹ ہے، فلیٹ کی فروخت کے وقت وہ لندن میں مقیم نہیں تھے، اس سلسلے میں رقوم کی منتقلی بارکلیز بینک کے ذریعے کی گئی، جمائمہ نے بنی گالہ کی جائیداد اپنے اور بچوں کے لیے دی تھی۔ اسلامی قوانین کے مطابق طلاق کے بعد سابق میاں بیوی کا ایک دوسرے کی جائیداد میں کوئی حصہ نہیں ہوتا لیکن برطانوی قانون کے تحت دونوں ایک دوسرے کی جائیداد میں برابر کے شریک ہوتے ہیں لیکن طلاق کے بعد جمائما اپنے حصے سے دستبردار ہوگئیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات