بیٹی کا جہیز مانگنے پر شوہر نے بیوی کی ٹانگ کاٹ دی

منگل 23 مئی 2017 16:48

بیٹی کا جہیز مانگنے پر شوہر نے بیوی کی ٹانگ کاٹ دی
لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) لودھراں میں بیٹی کی شادی کے لیے جہیز مانگنے پر شوہر نے بیوی کی ٹانگ کاٹ دی۔تفصیلات کے مطابق لودھراں کے علاقے محمود آباد میں ماں نے بیٹی کی شادی کے لیے شوہر سے جہیز مانگا جس پر شوہرنے انکارکردیا لیکن بیوی کی جانب سے جب بارباربیٹی کے لیے جہیزکا کہا گیا توشوہر نے بیوی کی ٹانگ کاٹ دی۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔خاتون نے اپنے ابتدائی بیان میں موقف اختیارکیا کہ بیٹی کی شادی کے لیے شوہر سے جہیز مانگا جس پر جھگڑا ہوگیا اس لیے شوہر نے ٹانگ کاٹ دی ۔ پولیس نے شوہرکو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :