حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں جدید طرز کے سنتھٹک بیڈ منٹن ہال کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا

منگل 23 مئی 2017 16:48

حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں جدید طرز کے سنتھٹک بیڈ منٹن ہال کا باقاعدہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں جدید طرز کے سنتھٹک بیڈ منٹن ہال کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا ،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا جنیدخان تھے ، اس موقع پر انٹرنیشنل اتھیلیٹ جعفرشاہ اوراولمپئن نصراللہ بھی موجود تھے۔ہال کے بارے میں مہمان خصوصی کو بریفنگ دیتے ہوئے انٹرنیشنل اتھیلیٹ جعفرشاہ نے بتایاکہ یہ پاکستان کی تاریخ میںپہلا ہال قائم کیاگیاہے جوکہ نہ صرف جدید طرزاورعالمی معیار کے مطابق ہے بلکہ سنتھٹک ہال ہے جس میں کھلاڑی بڑی سکون کے ساتھ کھیل سکیں گے۔

مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا جنید خان نے نئے ہال کے قیام پر کھلاڑیوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ صوبائی حکومت نے کھیل اور کھلاڑیوں کی سہولت کیلئے صوبہ بھر میں تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں،تاکہ نئی نسل کے نوجوانوں کی معیار زندگی بلندکیاجاسکے ، انہوںنے کہا کہ پشاورسمیت صوبے کے مختلف ڈویژن میں نئے بیڈمنٹن میٹ اورجدیدطرزباکسنگ رنگ بھی لگائے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہر کھیل کے کھلاڑیوں کو انکا جائز حق ملے گا، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ سپورٹس کی فروغ اورکھلاڑیوںکی ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہمارافرض ہے ۔ قبل ازیں افتتاح کے موقع پر بچیوں نے مہمان خصوصی پر گل پوشی کی اور انکے بہترین کارکردگی پر انکے حق میںنعرے بھی لگائے ۔

متعلقہ عنوان :