دوسری نیشنل ویمن روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ ، خیبرپختونخوا نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

منگل 23 مئی 2017 16:48

دوسری نیشنل ویمن روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ ، خیبرپختونخوا نے دوسری پوزیشن ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) دوسری نیشنل ویمن روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی خیبرپختونخوا کی طرف فریال امان انفرادی ٹائم ٹرائلز اور سکریچ روڈ ریس میں سلور میڈل جبکہ ہادیہ قاضی نے سکریچ ریس میں برائونز میڈلز اپنے نام کئے ۔ مجموعی طورپر خیبرپختونخوا نے 48 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کئے جبکہ پنجاب نے دو گولڈ میڈلز کے ساتھ69 پوائنٹس کے ساتھ پہلی نمبر پر رہی ، اس موقع پر چیئر مین سی ڈی اے سپورٹس اینڈ کلچر ثناء الله خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ ، خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمدسمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں دوسری نیشنل ویمن روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ منعقد ہوئی جس میں پورے پاکستان سے سینئر و جونیئر کیٹگریز میں خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ جن میں پاکستان واپڈا ، پاکستان آرمی ، ایچ ای سی ، ایس ایس جی سی ، اسلام آباد، پی او ایف واہ ، پنجاب ، سندھ ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا شامل ہیں ۔ جونیئر کیٹگری کے مقابلوں میں خیبرپختونخوا کی حلیمہ ، خانسہ ، نازیہ خان ، فریال ، لیلیٰ صبور، ہادیہ قاضی نے مجموعی طوپر48 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :