ہائیکورٹ بار کنونشن پر حملہ کرنیوالے وکلاء کی بار رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ

منگل 23 مئی 2017 16:46

ہائیکورٹ بار کنونشن پر حملہ کرنیوالے وکلاء کی بار رکنیت منسوخ کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے کنونشن پر حملہ کرنے والے وکلاء کی بار رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار میں جاری وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے متعلق کنونشن پر حملہ کرنے والے وکلاء کی بار رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ بار نے اس حوالے سے فہرستیں تیار کر لی ہیں جو بھی وکلاء حملہ کرنے میں ملوث تھے ان کی ہائیکورٹ بار رکنیت ختم کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ بار کے زیر اہتمام پاناما لیکس الزامات پر مستعفی ہونے کے مطالبے پر منعقد کیے جانے والے کنونشن پر وکلاء نے اچانک حملہ کر دیا تھا۔ کرسیاں، میز توڑ ڈالے اور شدید نعرے بازی کی، اس دوران دونوں جانب کے وکلا کے مابین ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :