چیئرمین انڈسٹریل بنک سربراہی تعیناتی کیس

عدالت نے چیئرمین جمال نسیم کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا

منگل 23 مئی 2017 16:32

چیئرمین انڈسٹریل بنک سربراہی تعیناتی کیس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) سپریم کورٹ نے چیئرمین انڈسٹریل بنک کے سربراہ کی تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیئرمین آئی ڈی بی پی جمال نسیم کو آئندہ سماعت پر زاتی حیثیت میں طلب کرلیا،کیس کی سماعت منگل کو جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی، دوران سماعت درخواست گزار شکیل احمد نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین جمال نسیم 18 سال سے عہدے پر قبضہ کیے ہوئے ہیں،اس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے استفسار کیا کہ آپ کا اس سے کیا تنازعہ ہے، جس پر درخواست گزار نے کہا کہ آپ مجھ سے یہ سوال نہیں کرسکتے جج صاحب، جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ہم آپ سے کو وارنٹو کی درخواست میں سب کچھ پوچھ سکتے ہیں، جاننا چاہتے ہیں کہیں اس میں کوئی بد نیتی تو نہیں ہے، عدالت نے چیئرمین آئی ڈی بی پی جمال نسیم کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :