Live Updates

گزشتہ پارلیمانی سال کی طرح اس سال بھی وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمانی حاضری میں عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا

منگل 23 مئی 2017 16:32

گزشتہ پارلیمانی سال کی طرح اس سال بھی وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) گزشتہ پارلیمانی سال کی طرح اس سال بھی وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمانی حاضری میں عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ صرف دو اجلاسوں میں قومی اسمبلی میں آئے جبکہ چوتھے پارلیمانی سال کی تکمیل سے پہلے وزیر اعظم کی حاضری صرف پانچ دن رہی ۔صدر ممون حسین نے منگل کو قومی اسمبلی کا 43 واں اجلاس بلا رکھا تھا جس سے پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت کو قومی اسمبلی کو سیشن میں رکھنے کے لئے 130 لازمی دن مکمل کرنے میں مدد ملے گی ۔

گزشتہ قومی اسمبلی سیشن 18 مئی کو ملتوی کیا گیا تھا ۔ 43 واں سیشن چار دن کے وقفے سے شروع ہوا جس سے حکومت کو اس بات میں مدد ملے گی کہ وہ آئینی ذمہ داری کی خلاف ورزی سے بچ سکے گی ۔

(جاری ہے)

کیونکہ اگلہ پارلیمانی سال یکم جون سے شروع ہو گا ۔آئین پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے لئے لازمی قرار دیتا ہے کہ ہر پارلیمانی سال میں کم از کم 130 دن سیشن ہوں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلمانی سیشن کے بریک اپ میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار ، پاکستان مسلم لیگ (ق ) کے پارلیمانی راہنما چودھری پرویز الہیٰ رواں پارلیمانی سال میں قومی اسمبلی کی 82 کارروائیوں میں حصہ نہیں لے سکے ۔

مولانا فضل الرحمان اور پیر سید صدرو دین راشدی نے رواں سال کے 79 سیشن میں شرکت نہیں کی ۔جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ 76 مرتبہ حاضر رہے اور یوں قومی اسمبلی میں وہ سب سے زیادہ حاضری والے ممبر بن گئے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات