چمن :3.1 شدت کا زلزلہ ،عوام میں شدید خوف وہراس

منگل 23 مئی 2017 16:30

چمن :3.1 شدت کا زلزلہ ،عوام میں شدید خوف وہراس
چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) چمن میں 3.1شدت کے زلزلے نے عوام میں شدید خوف وہراس پھیلادیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پاک افغان بارڈر کے قریب بلوچستان کے علاقے چمن میں ریکٹر اسکیل پر 3.1شدت کا زلزلہ ریکاڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس نے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا اور عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر آگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے زیرزمین گہرائی 10کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز چمن سے مستقل پاک افغان سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

متعلقہ عنوان :