سیکرٹری جنرل سارک امجد حسین بی سیال کی صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات

سارک پلیٹ فارم کو مزید موثر بنانے پر تبادلہ خیال

منگل 23 مئی 2017 16:30

سیکرٹری جنرل سارک امجد حسین بی سیال کی صدر مملکت ممنون  حسین سے ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) صدر مملکت ممنون حسین سے سیکرٹری جنرل سارک امجد حسین بی سیال نے ملاقات کی۔جس میں سارک ممالک کے درمیاں دورطرفہ سطح پر روابط مستحکم کرنے اور سارک پلیٹ فارم کو مزید موثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز صدر مملکت ممنون حسین سے سارک سیکرٹری جنرل کا منصب سنبھالنے والے امجد حسین بی سیال نے ملاقات کی جس میں صدر مملکت نے سیکرٹری جنرل کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی ترقی کے لیے سارک کا پلیٹ فارم مزید موثر بنایا جائے اور سارک ممالک کے درمیاں روابط کے فروغ کے لیے کام کیا جائے۔

انہوںنے کہا کہ سارک کو موثر پلیٹ فارم بنانے کے لیے تمام رکن کو ساتھ لیکر کام کیا جائے۔ سارک ممالک کے درمیاں دوطرفہ سطح پر روابط مستحکم کرنے کیلئے سیکرٹری جنرل نے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔

متعلقہ عنوان :