وہاڑی ،دوسری شادی مہنگی پڑ گئی،بیوی نے شوہر پرتیزاب پھینک دیا

شو ہر تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل ،ملزمہ فرار ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

منگل 23 مئی 2017 16:30

وہاڑی ،دوسری شادی مہنگی پڑ گئی،بیوی نے شوہر پرتیزاب پھینک دیا
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) وہاڑی میں شوہر کو دوسری شادی مہنگی پڑی گئی ، خاتون نے اپنے شوہر پر تیزاب پھینک دیا جس سے اس کا جسم 35 فیصد جھلس گیا ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شوہر پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ وہاڑی کے نواحی گائوں 47 چک بنگلہ فاضل میں پیش آیا جہاں دوسری شادی کرنے پر ملزمہ یاسمین اپنے شوہر پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اٴْسے نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی تلاش شروع کردی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ شخص کا35 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے اور حالت مسلسل تشویشناک ہے جنہیں بہترین طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :