مقبوضہ کشمیر : ہائی کورٹ نے 6 کشمیر یو ں کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قرار دے دی

فوری رہائی کے احکامات جاری

منگل 23 مئی 2017 16:27

مقبوضہ کشمیر :  ہائی کورٹ نے 6 کشمیر یو ں کی کالے قانون کے تحت نظربندی ..
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں ہائی کورٹ نے مسلم لیگ جموںوکشمیر کے غیر قانونی طورپر نظربند جنرل سیکریٹری محمد رفیق گنائی سمیت چھ سیاسی نظربندوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے انکی فوری رہائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپو رٹ کے مطابق گزشتہ سال عوامی انتفادہ کے دوران بھارتی قابض انتظامیہ نے مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری محمدرفیق گنائی اوردیگر سیاسی رہنمائوں عبدالمجیدملہ ،ظہوراحمدتانترے ،غلام محمدتانترے ،سجاداحمدشیخ اورعبدالمجیدوانی کوگرفتار کر کے کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگوکردیاگیا۔

اس دوران محمدرفیق گنائی اورعبدالمجیدملہ کی والدہ ماجدہ اس دارفانی سے رحلت فرمائیں تاہم انہیںرہانہیں کیاگیا۔رفیق گنائی اور دیگر نے اپنی غیر قانونی نظربندی کے خلاف ایڈووکیٹ ناصر قادری کے ذریعے ہائی کورٹ میں الگ الگ عرضداشتیں دائر کی تھیں۔ گزشتہ روز مقدمے کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی محمد ماگرے نے دونوں اطراف کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد محمد رفیق گنائی اور دیگر کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے انکی رہائی کے احکامات جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :