آئی جی سندھ نے بھریا سٹی میں مبینہ پولیس مقابلے کا نوٹس لے لیا ،ڈی آئی جی میرپور خاص انکوائری آفیسر مقرر

منگل 23 مئی 2017 16:25

آئی جی سندھ نے بھریا سٹی میں مبینہ پولیس مقابلے کا نوٹس لے لیا ،ڈی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق نوشہروفیروز کے علاقے "بھریا سٹی"میں مبینہ پولیس مقابلے اور ہلاک ہونے والے ڈاکو ؤں کے ورثاء کے احتجاج کے حوالے سے اخبارات میں شائع خبر پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی "میر پورخاص"کو انکوائری آفیسر نامزد کر کے تمام تر حقائق پر مشتمل تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء دفتر سے جاری مزید ہدایات میں آئی جی سندھ نے تھانہ ڈھرکی ڈسٹرکٹ "گھوٹکی "کے لاک اپ میں مبینہ تشدد کے واقعے میں ملزم کی ہلاکت پر ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سندھ ولّی اللہ دل کو انکوائری آفیسر نامزد کردیا ہے اور انہیں ہدایات بھی دیں ہیں کہ انتہائی غیر جانبدارانہ اور شفاف انکوائری کی بدولت تمام تر حقائق کو سامنے لایا جائے تاکہ قانون اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :