ْپن بجلی پر بھی فیول کاسٹ وصول کرنے کا فیصلہ ،حکومتی درخواست پر نیپرا میں پرسوں سماعت ہو گی

منگل 23 مئی 2017 16:23

ْپن بجلی پر بھی فیول کاسٹ وصول کرنے کا فیصلہ ،حکومتی درخواست پر نیپرا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) حکومت نے پن بجلی پر بھی فیول کاسٹ وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا ، حکومت کی درخواست پر نیپرا میں پرسوں ( جمعرات) کے روز سماعت ہو گی۔

(جاری ہے)

نیپرا دستاویز کے مطابق حکومت کی جانب سے پن بجلی کی فیول کاسٹ 49پیسے فی یونٹ عائد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔حکومت کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 25 مئی کو ہوگی۔درخواست منظور ہونے کی صورت میںصارفین سے ایک ارب 45 لاکھ روپے وصول کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :