تھانے پر حملہ، سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقار مرزا پر فرد جرم عائد

ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا ،عدالت نے 11جولائی کو گواہوں کو طلب کرلیا

منگل 23 مئی 2017 16:23

تھانے پر حملہ، سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقار مرزا پر فرد جرم عائد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تھانے پر حملے سمیت 4 مقدمات میں سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا پرفرد جرم عائد کردی ہے۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ۔ جس پر عدالت نے 11 جولائی کو گواہان طلب کرلئے۔منگل کوانسداد دہشت گردی کراچی کی عدالت میں ذوالفقار مرزا کے خلاف بدین میں تھانے پر حملے سمیت چار مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔

اس موقع پر سابق وزیر داخلہ سندھ دیگر ملزمان کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

عدالت نے تھانے پر حملہ کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ذوالفقار مرزا سمیت 54 افراد پر فرد جرم عائد کردی۔ فرد جرم ہنگامہ آرائی، حملہ اور دہشت گردی کے مقدمات پر عائد کی گئی۔ اس موقع پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے گیارہ جولائی کو گواہان کو طلب کرلیا ۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ناراض رہنما اور سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے 3 مئی 2015 کو ساتھیوں سمیت اپنے حمایتی کو چھڑانے کے لئے ضلع بدین میں تھانے پر حملہ کیا تھا ۔ جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :