کراچی، لانڈھی میں حساس ادارے کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

رینجرز نے سپرہائی وے پر سرچ آپریشن کے دوران کالعدم جماعت کے کارندہ گرفتار اور 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

منگل 23 مئی 2017 16:23

کراچی، لانڈھی میں حساس ادارے کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) کراچی کے علاقے لانڈھی میں حساس ادارے نے کارروائی کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں۔ کارروائی زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر کی گئی۔ برآمد اسلحہ کالعدم تنظیم جماعت الحرار کا بتایا جاتا ہے۔ دوسری جانب سپرہائی وے جنت گل ٹان میں رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

علاقے کے داخلی خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران کالعدم جماعت کا کارندہ گرفتار جبکہ دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار اور زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حسین ہزارہ گوٹھ میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ادھر سہراب گوٹھ افغان بستی سے خاتون کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :