سندھ حکومت ،متعدد وزرا کے قلمدانوں میں تبدیلی ،سہیل انور سیال وزیر داخلہ بنا دیا گیا

سید ناصر حسین شاہ وزیراطلاعات مقرر،ڈاکٹر سکندرمیندھرو کو زکو عشر و مذہبی امور کی ذمہ داریاںدیدی گئیں

منگل 23 مئی 2017 16:23

سندھ حکومت ،متعدد وزرا کے قلمدانوں میں تبدیلی ،سہیل انور سیال وزیر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) سندھ حکومت نے ایک بار پھر سہیل انور سیال کو وزیر داخلہ کا اضافی چارج جبکہ وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ کو محکمہ اطلاعات اور وزیر صحت سکندر میندھرو کو مذہبی امور اور زکو و عشر کا اضافی قلم دان سونپ دیا ہے۔اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ کو محکمہ اطلاعات کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے وہ قبل مذہبی امور ، زکو و عشر اور انسانی حقوق کے محکموں کے وزیر رہ چکے ہیں۔محکمہ زراعت، سپلائی ،مائنز اور منرل کی اہم ذمہ داریاں نبھانے والے سہیل انور سہیال کے حق میں ایک بار پھر وزیر داخلہ کی قرعہ نکل آئی ہے۔ یاد رہے کہ سہیل انور سیال کو اسد کھرل کی گرفتاری کے موقع پر سندھ رینجرز سے تنازع پیدا ہونے کے بعد وزارت سے ہٹا دیا گیا تھا جس پر سندھ حکومت اور سندھ رینجرز کے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔وزیر صحت سکندر میندھرو کو صحت کے ساتھ ساتھ مذہبی امور اور زکو و عشر کا قلمدان دیا گا گیا ۔ سندھ حکومت کی جانب سے تین وزرا کو اضافی چارج دینے سے متعلق نوٹیفکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :