گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری سکینڈل میں گرفتار تین ملزمان مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈپر ایف آئی اے کے حوالے

چار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا گیا ،عدالت کا وکلاء کو ملزمان تک رسائی نہ دینے پر تفتیشی افسران پر اظہار برہمی

منگل 23 مئی 2017 16:21

گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری سکینڈل میں گرفتار تین ملزمان مزید تین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری سکینڈل میں گرفتار تین ملزمان کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈپر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا جبکہ چار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا گیا ۔ ایف آئی اے نے ملزمان کو ضلعی کچہری میں پیش کر کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ظفرجاوید ، نوید حمید او ر اطہر محمود کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کر دی جبکہ عبد المجید ،ثاقب ، قمر عباس اور فضائل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ عدالت نے وکلاء کو ملزمان تک رسائی نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکم پر عملدرآمد نہ کرنے والے تفتیشی افسر وںکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :