Live Updates

شفافیت کا شور مچانے والا سونامی آج فرار کے راستے تلاش کرر ہا ہے،مسلم لیگ ن

پورے پاکستان میں ثابت ہوچکا کہ عمران خان کرپٹ اور جھوٹا انسان ہے‘ عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت کا اشتہاری ہے‘ عمران کا اصل چہرہ عوام کو دکھا کر رہیں گے‘ مطلب کا فیصلہ لینے کے لئے عمران خان غنڈے کا کردار ادا کررہے ہیں‘ عمران خان اپنی کسی کرپشن کا جواب نہیں دینا چاہتے‘ حنیف عباسی کی درخواست میں بہت سے سوالات ہیں، آپ تو ایک سوال سے گھبرا گئے،مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں حنیف عباسی ، دانیال عزیز اور طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

منگل 23 مئی 2017 16:19

شفافیت کا شور مچانے والا سونامی آج فرار کے راستے تلاش کرر ہا ہے،مسلم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ شفافیت کا شور مچانے والی سونامی آج فرار کے راستے تلاش کررہی ہے‘ پورے پاکستان میں ثابت ہوچکا کہ عمران خان کرپٹ اور جھوٹا انسان ہے‘ عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت کا اشتہاری ہے‘ عمران کا اصل چہرہ عوام کو دکھا کر رہیں گے‘ مطلب کا فیصلہ لینے کے لئے عمران خان غنڈے کا کردار ادا کررہے ہیں‘ عمران خان اپنی کسی کرپشن کا جواب نہیں دینا چاہتے‘ حنیف عباسی کی درخواست میں بہت سے سوالات ہیں آپ تو ایک سوال سے گھبرا گئے۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ اگر آپ نے چوری نہیں کی تو اب کیوں بھاگ رہے ہیں‘ عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت کا اشتہاری ہے۔

(جاری ہے)

پورے پاکستان میں ثابت ہوچکا کہ عمران خان کرپٹ اور جھوٹا انسان ہے۔ عمران خان اپنی کسی کرپشن کا جواب نہیں دینا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالتوں پر دبائو ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مطلب کا فیصلہ لینے کے لئے عمران خان غنڈے کا کردار ادا کررہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ شفافیت کا شور مچانے والی سونامی آج فرار کے راستے تلاش کررہی ہے۔ عمران خان اور ان کی پارٹی کے پاس پاکستانیوں کے سامنے جانے کا منہ ہی نہیں۔ عمران خان کا اصل چہرہ عوام کو دکھا کر رہیں گے۔ اس سے بڑھ کر کیا ہوسکتا تھا کہ دہشت گرد جماعت نے پی ٹی وی پر حملہ کیا۔ مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طلال چوہدری نے کہا کہ آج ہم کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی آمد کے منتظر ہی رہے اب تو لوگ کہہ رہے ہیں کہ دیکھو دیکھو کون بھاگا عمران بھاگا۔ حنیف عباسی کی درخواست میں بہت سے سوالات ہیں آپ تو ایک سوال سے گھبرا گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات