ملک کے انتظامی ڈھانچے کے استحکام میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا کردار اہم ہے

صدر مملکت ممنون حسین کی چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن نوید اکرم چیمہ سے ملاقات میں گفتگو

منگل 23 مئی 2017 16:19

ملک کے انتظامی ڈھانچے کے استحکام میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا کردار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک کے انتظامی ڈھانچے کے استحکام میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا کردار بہت اہم ہے۔وہ کمیشن کی چیئرمین نوید اکرم چیمہ سے بات چیت کررہے تھے جنھوں نے ایوان ِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ سول سروسز کے امور میں مختلف معاملات میں دیانت داری، غیر جانبداری اور شفافیت کے ساتھ انجام دہی ناگزیر ہے تاکہ ملک کا انتظامی ڈھانچہ پورے ذہنی اطمینا ن کے ساتھ اپنے فرائض منصبی اد ا کر سکیں۔ اس موقع پر چیئرمین ایف پی ایس سی نوید اکرم چیمہ نے اپنے ادارے کی کارکردگی کی سالانہ رپورٹ بھی صدر مملکت کو پیش کی۔

متعلقہ عنوان :