ْعمران خان نااہلی کیس ،سیاسی جماعت کا کلچر صاف رکھنا ہی پولیٹیکل پارٹی ایکٹ ہے‘سپریم کورٹ
منگل 23 مئی 2017 16:19
(جاری ہے)
عمران خان کے وکیل انور منصور نے کہا کہ عمران خان سے مشاورت کی ہے۔ درخواست ناقابل سماعت ہے میرٹ پر درخواست خارج کی جائے۔ اکرم شیخ نے کہا کہ عدالت نے جمعہ تک منی ٹریل جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نعیم بخاری نے رضاکارانہ طور پر کچھ دستاویزات دینے کا کہا تھا۔ انور منصورنے کہا کہ فنڈنگ کا معاملہ وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے غیر ملکی فنڈنگ کی ڈیکلریشن وفاقی حکومت دے سکتی ہے۔ حکومتی ریفرنس پر عدالتی فیصلہ حتمی ہوگا۔ ملکی مفاد کے خلاف کام پر ہی ریفرنس دائر ہوسکتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا صرف غیر ملکی فنڈنگ پر ریفرنس دائر نہیں ہوسکتا جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ کونسا قانون الیکشن کمیشن کو جانچ پڑتال سے روکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کام صاف شفاف انتخابات کرانا ہے۔ جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ لازمی نہیں سیاسی جماعت ہر سال غیر ملکی فنڈنگ ظاہر کرے آپ چاہتے ہیں معاملہ نہ الیکشن کمیشن سنے نہ ہم۔ انور منصور نے کہا کہ اکائونٹس میں بے ضابطگیاں ظاہر کرنا آڈیٹر کا کام ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ممنوع ذرائع سے فنڈنگ کا جائزہ لینا آڈیٹر کا کام ہے۔ انور منصور نے کہا کہ آڈیٹر نے قانون کو مدنظر رکھ کر آڈٹ کرنا ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دلیل مان لیں تو ای سی پی کا فنڈ ضبطگی کا اختیار ختم ہوجائے گا۔ آپ کے مطابق ای سی پی آڈٹ رپورٹس کا دوبارہ جائزہ نہیں لے سکتا۔ انور منصور نے کہا کہ عدالت خود کوئی کمیشن بنا سکتی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کیوں نہ مقرر کریں۔ انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف اپیلیں چل رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن عدالت نہیں الیکشن کمیشن کا کام خود ٹریبونل بننا نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا آپ کے دلائل سیاسی جماعت کے قد کاٹھ کے مطابق ہیں جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ کیا جماعت کا سربراہ مہر لگا دے تو کمیشن کچھ نہیں کرسکتا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی جماعت کا کلچر صاف رکھنا ہی پولیٹیکل پارٹی ایکٹ ہے۔ آپ کے دلائل سے کنفیوژن ہورہی ہے۔ انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا اختیار صرف اکائونٹس کا جائزہ لینا ہے۔ آڈیٹر جنرل نے دوسرے جماعتوںکے اکائونٹس پر اعتراضات کئے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ہمارا کام آسان کررہے ہیں۔ اگر آپ رضامند نہیں تو کہہ دیتے ہیں الیکشن کمیشن کو اختیار ہے۔ کیا آپ کے مطابق الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں رہا۔ انور منصور نے کہا کہ اکائونٹس جمع کراتے وقت الیکشن کمیشن کا اختیار ہوتا ہے الیکشن کمیشن کا یہ اقدام انتظامی ہے عدالتی نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو ہی کیوں نہ کمیشن بنا دیں۔ جانتے ہیں آپ موکل سے ہدایت لے کر ہی بتا سکتے ہیں۔ انور منصور نے کہا کہ عدالت اگر کمیشن مقرر کرے تو اعتراض نہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل بدھ تک ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.