پاناما کیس کی تحقیقات ‘ جے آئی ٹی نے 4 اداروں سے ٹیمیں مانگ لیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 23 مئی 2017 15:52

پاناما کیس کی تحقیقات ‘ جے آئی ٹی نے 4 اداروں سے ٹیمیں مانگ لیں
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23مئی۔2017ء) پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے 4 اداروں سے ٹیمیں مانگ لیں۔ایس ای سی پی ، نیب ، ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی ٹیمیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی مدد کے لیے فراہم کردیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ، ایف آئی اے ،ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹیمیں تشکیل دے کر ان کی خدمات جے آئی ٹی کے حوالے کردیں۔ایس ای سی پی نے 4ممبرز کی ٹیم کا انتخاب کیاہے،ایس ای سی پی کی ٹیم میں حماد جاوید ، خرم حسن، انوارہاشمی اور ہارون عبداللہ شامل ہیں۔نیب کی ٹیم کی سربراہی خاور الیاس کررہے ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایف آئی اے نے بھی ٹیمیں بھیج دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :