معروف مصور اسماعیل گل جی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 23 مئی 2017 15:52

معروف مصور اسماعیل گل جی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23مئی۔2017ء) معروف مصور اسماعیل گل جی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ قتل میں ملوث 2 ملزمان کو 25 سال کی سزا سنا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی فاروق اعوان نے بتایا کہ معروف مصور گل جی، ان کی اہلیہ اور گھر میں موجود ملازمہ کے قتل کے مجرمان کو عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 25 سال قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان اکرم اور انوار کو 2007 میں ایس آئی یو نے گرفتار کیا تھا۔ گل جی کو قتل کرنے والے ان کے اپنے ہی گھر کے ملازم تھے جن میں ان کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق ملازمین قتل کی واردات کے بعد گھر سے قیمتی مالیت کے فن پارے چوری کر کے لے گئے تھے۔یاد رہے کہ 2007 میں گل جی، ان کی اہلیہ اور گھر میں موجود ایک ملازمہ کو رات سوتے میں قتل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :