سندھ کابینہ میں تبدیلیاں ‘سہیل سیال پھر سے وزیرداخلہ بن گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 23 مئی 2017 15:52

سندھ کابینہ میں تبدیلیاں ‘سہیل سیال پھر سے وزیرداخلہ بن گئے
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23مئی۔2017ء) سندھ حکومت نے کئی وزرا کے قلمدانوں میں تبدیلیاں کرکے ان کے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیئے ہیں۔لاڑکانہ سے رکن اسمبلی سہیل انور سیال ایک بار پھر صوبائی وزیرداخلہ بن گئے۔

(جاری ہے)

سہیل انور سیال کے پاس یہ وزارت پہلے بھی تھی لیکن مراد علی شاہ کے وزیراعلی بنتے ہی ان سے یہ ذمہ داریاں واپس لے لی گئی تھیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سہیل انور سیال کے پاس زراعت و معدنیات کا قلمدان بھی ہوگا۔وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ کومحکمہ اطلاعات کا اضافی قلمدان دے دیا گیا جبکہ ڈاکٹر سکندر میندھرو کومحکمہ زکواة و عشر اور مذہبی امور کا اضافی قلمدان دے دیا گیا۔وزرا کے قلمدانوں کی تبدیلی سابق صدر آصف زرداری وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایات کے بعد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :