مانچسٹر کے شاپنگ سینٹر میں دھماکہ ، بھگدڑ مچ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 مئی 2017 15:36

مانچسٹر کے شاپنگ سینٹر میں دھماکہ ، بھگدڑ مچ گئی
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مئی 2017ء): مانچسٹر ایک مرتبہ پھر دہشتگردی کا نشانہ بن گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مانچسٹر کے شاپنگ سینٹر میں دھماکہ ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد مین آرنلڈ شاپنگ سینٹر اور اس کے اطراف میں بھگدڑ مچ گئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے کی آواز کے بعد مانچسٹر شاپنگ سینٹر کو خالی کروالیا گیا ہے۔ دھماکے میں تاحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ رات کو ایک میوزیکل کانسرٹ کے دوران دھماکہ ہوا جس میں 22 افراد ہلاک جبکہ 59 افراد زخمی ہوئے۔