نوجوان کی موبائل ٹاور سے کُود کر خود کُشی کی کوشش، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 مئی 2017 15:27

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مئی 2017ء) : ملتان میں آج صبح ایک نوجوان نے موبائل ٹاور سے کُود کو خود کُشی کی کوشش کی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹور سے گرنے پر شدید زخمی حالت میں نوجوان کو اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 سالہ نوجوان موبائل ٹاور پر چڑھا، نوجوان کے اہل خانہ اسے منع کرتے رہے لیکن ایک خاص اونچائی پر پہنچ کر نوجوان نے ٹاور سے چھلانگ لگا دی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کا اپنے اہل خانہ سے جھگڑا چل رہا تھا جس پر وہ گھرچھوڑ کر بھاگا اور اس کے اہل خانہ بھی اس کا پیچھا کرتے ہوئے ٹاور تک پہنچ گئے۔نوجوان کو ٹاور پر چڑھتا دیکھ کر اہلخانہ نے ریسکیو 1122 کو طلب کیا۔ ریسکیو ٹیم نے بھی نوجوان کو نیچے اُتارنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ ٹاور سے کودنے کے بعد فوری طور پر نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوجوان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق خود کُشی کی کوشش کرنے پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :