مانچسٹر دھماکہ ; برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کی سخت مذمت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 مئی 2017 15:19

مانچسٹر دھماکہ ; برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کی سخت مذمت
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مئی 2017ء): برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے مانچسٹر میں میوزیکل کنسرٹ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کا کہناتھا کہ مانچسٹر دھماکہ دہشت گردی کی کارروائی اور بزدلانہ اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانچسٹرمیں سکیورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے میں معصوم بچوں اورنوجوانوں کونشانہ بنایا گیا۔

دہشتگردی کے اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حملہ آور کی شناخت فی الوقت ظاہر نہیں کی جائے گی۔ برطانوی وزیر اعظم نے متاثرہ افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں زندگی رواں دواں رہے گی۔ خیال رہے کہ مانچسٹر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 22 جبکہ زخمی افراد کی تعداد 59 ہو گئی ہے۔