سندھ ہائی کورٹ نے اشتعال انگیز تقریر اورمیڈیاہاﺅسز پر حملے کے 11 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 23 مئی 2017 15:15

سندھ ہائی کورٹ نے اشتعال انگیز تقریر اورمیڈیاہاﺅسز پر حملے کے 11 ملزمان ..
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23مئی۔2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے22 اگست کی اشتعال انگیز تقریر اورمیڈیاہاﺅسز پر حملے کے 11 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ گزشتہ سال22 اگست کی اشتعال انگیز تقریر اورمیڈیاہاﺅسز پر حملے سے متعلق مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔عدالت نے 11 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں گل فراز خٹک ،حسن عالم ایڈووکیٹ،محمد فیصل سمیت دیگر شا مل ہیں۔ملزمان پرمیڈیا ہاﺅسز پر حملہ اور اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔ملزمان کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں مقدمات درج ہیں۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روزمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار کی31مقدمات میں درخواست ضمانت منظور کی تھی جن میں 22اگست2016کو اشتعال انگیز تقریر اورمیڈیاہاﺅسز پر حملے کا مقدمہ بھی شامل تھا-

متعلقہ عنوان :