مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے کے ہاتھوں 4 کشمیریوں کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی کی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی- پلوامہ میں طلبا اور بھارتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ۔ بھارتی فورسز کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے 22 طلباءزخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 23 مئی 2017 15:15

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے کے ہاتھوں 4 کشمیریوں کی شہادت کے ..
سرینگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23مئی۔2017ء) مقبوضہ کشمیر میںقابض بھارتی فوج نے کے ہاتھوں 4 کشمیریوں کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی کی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی اور بھارت کیخلاف کشمیریوں کے مظاہرے بدستور جاری ہیں۔ مختلف اضلاع میں ہزاروں کشمیریوں نے سڑکوں پر نکل کر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا جبکہ طلبا کے احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں اور پلوامہ کالج کے طلبا اور بھارتی فورسز کے درمیان پھر شدید جھڑپیں ہوئیں۔

بھارتی فورسز کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے 22 طلباءزخمی ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر پولیس نے تحریک حریت کے 5 مقامی راہنماﺅں پر مسلسل دوسرا سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کر دیا ہے۔ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیراحمد شاہ نے بھارتیہ  جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی معلومات اتنی ناقص ہیں تو انہیں ریاست کی جغرافیائی اور سیاسی صورت حال سے جاننے کے لیے  کسی اچھے استاد سے رجوع کرلےنا چاہیے۔

(جاری ہے)

سرےنگر سے جاری  بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی راہنماﺅں کے لئے شتر مرغ کی طرح حقائق سے  آنکھیں  چرانا سود مند ثابت نہیں ہوگا۔ حالیہ نام نہاد پالیمانی انتخابات میں 95فیصدسے زائد  کشمیریوں نے بائیکاٹ کرکے واضح کردیا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں اور کشمیر کا بچہ بچہ آزادی چاہتاہے۔دوسری جانب آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود چوہدری اور ڈاکٹر غلام نبی فائی کی قیادت میں واشنگٹن میں وائٹ ہاﺅس کے سامنے سینکڑوں کشمیریوں نے مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر مظاہرین بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی مظاہرین نے احتجاجی نعروں پر مشتمل پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت کی انتہاء ہو چکی اب انٹرنیشنل کمیونٹی کو مسئلہ کشمیر حل کرانے کےلئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو فوری طور پر رکوانا پڑےگا۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وائٹ ہاﺅس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے شام پر حملہ کرایا کہ شام کے صدر نے لوگوں پر زہریلی گیس والے ہتھیار استعمال کیے۔ کیا انہیں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بربریت نظر نہیں آرہی۔ اگر عالمی برادری نے اس موقع پر اپنا کردار ادا نہ کیا تو یہ انکا دوہرا معیار ہوگا۔ مظاہرے سے سرینگر سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے راہنماءسید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق، یاسین ملک نے بھی ٹیلی فونک خطاب کیا۔