وزیرِ اعظم پرسوں قادر آباد کول پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے

منگل 23 مئی 2017 14:55

وزیرِ اعظم  پرسوں قادر آباد کول پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) وزیرِ اعظم نواز شریف پرسوں 25مئی کوقادر آباد کول پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے ۔قادر آباد کول پاور پلانٹ نے گزشتہ دنوں آزمائشی طور پر 660میگا واٹ بجلی کی پیداوارشروع کرکے قومی گریڈ میں شا مل کر دی ۔ یہ پلانٹ 1320میگاواٹ بجلی بنا ئیگا۔اسی پیداوار کو قومی گریڈ میں 25مئی سے شامل ہو جائیگی ۔

(جاری ہے)

قادر آباد کو ل پاور پلانٹ 20جون 2014ء میں ساہیوال کے قصبہ 76/5Rکی ایک ہزار ایکڑ آراضی مالکان زمینداروں سے معاوضہ دیکر خریدی اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے سپرد کردی قادر آبا کول پلانٹ کی تعمیر پر 192ارب روپے چینی کمپنی نے خرچ کئے ۔یہ کا م انہوں نے پاک چین دوستی کی وجہ سے کیا۔ وزیر اعظم قادر کول پلانٹ کا افتتاح کر نے کے بعد وہاں ایک بڑے جلسے سے بھی خطاب کریں گیا۔ آمد کے لیے ایک ہیلی پیڈ بھی بنا دیا گیا ہے اور سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ۔ وزیر اعظم کی اپنی سکیورٹی کے علاوہ پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوان اپنی خدمات سرانجام دیں گے ۔