پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرانے کو تیار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 مئی 2017 14:38

پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرانے کو تیار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مئی 2017ء) : پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرانے کی تیاری کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما نور عالم خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ تاہم اس حوالے سے تاحال نور عالم خان کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔