وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ''اچھی ملاقات'' کی کہانی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 مئی 2017 14:23

وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ''اچھی ملاقات'' کی کہانی
سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مئی 2017ء) : 30 نومبر 2016ء کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں انہوں نے مبینہ طور پر وزیر اعظم نوازشریف کو عظیم انسان قرار دیتے ہوئے جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ لیکن اس ٹیلی فونک گفتگو کے ٹھیک 5 ماہ کے بعد صورتحال اس کے برعکس نظر آئی۔ وزیر اعظم نواز شریف کے سعودی عرب کے حالیہ دورے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمہ سے آمنا سامنا ہوا ۔

سامنے آنے پر امریکی صدر نے وزیر اعظم سے محض مصافحہ کیا اور آگے بڑھ گئے۔ پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ٹرمپ سے ہونے والے مصافحے کو ایک بہترین ملاقات قرار دیا۔ جبکہ اس مصافحے کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر یہ معلوم ہوا کہ یہ ''اچھی ملاقات'' دو سکینڈز تک جاری رہی۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں گلوبل سینٹر کے افتتاح کے موقع پر بھی بنگلہ دیش اور افغانستان کے حکمران نمایاں رہے جبکہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف کہیں نظر نہیں آئے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایک طرف جہاں وزیر اعظم نواز شریف امریکی صدر سے مصافحے کو ''اچھی ملاقات'' قرار دے رہے ہیں وہیں دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے نے وزیر اعظم نواز شریف کی امریکی صدر سے کسی بھی طرح کی ملاقات کی تصدیق نہیں کی۔